2025-09-19@13:53:35 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«اسکول لاہور»:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان...
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہر بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر یعنی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول وینز اور رکشوں میں بچوں کی مقررہ تعداد سے زائد سواریاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا سی ٹی او لاہور نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیاں اوورلوڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ A strict...
لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم اسکولز فی الحال بند رہیں گے، والدین اور طلباء اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ Tagsپاکستان

پنجاب اور کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، سکول کھل گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، سرکاری و نجی سکولز کھل گئے۔ تاہم لاہور اور دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 45 سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں چوہنگ، موہلنوال، ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ کے سرکاری سکول شامل ہیں۔ اسی طرح مراکہ، مانگا، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ مزید علاقوں میں شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور مانوال شامل ہیں۔ قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک...
لاہور، (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق:گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ لاہور کے تمام اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور دیہات میں اسکول فی الحال بند رہیں گے۔ تمام اسکولز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ صوبے کے کئی علاقے حالیہ بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی...
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
سٹی42: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنےکیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ...
لاہور کے علاقے میں کم عمر بچیوں کو سر عام ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جس میں اوباش شخص کو اسکول سے واپس آتی ہوئی بچیوں کے ساتھ ہراساں و نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اوباش شخص بچیوں کو حراساں کرکے فوری فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچیوں کے لواحقین نے تھانہ جنوبی چھاونی میں کاروائی کےلیے درخواست دے دی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ اتھارٹی کی خفیہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تو کئی اسکولز گرمی کی تعطیلات کے باوجود کھلے پائے گئے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اسکول پرنسپلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ وقت پر پیش ہو کر وضاحت دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی اور سرکاری دونوں اداروں پر یکساں لاگو ہے۔ والدین کو بھی مشورہ دیا...
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
فوٹو فائل لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار ناظم حسین کی لاش کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار دب گئے تھے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1797868354483380/ مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔ اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل...
پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز...
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں موڑ کاٹتے ہوئے سکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور: جوہر ٹاؤن میں موڑ کاٹتے ہوئے اسکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور (نیوزڈیسک )لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےتعلیمی اداروں میں عیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا۔ و زیرتعلیم پنجاب نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہو ئے بتا یا کہ تعلیمی اداروں میں عیدکی تعطیلات28مارچ سے2اپریل تک ہوں گی۔ مزیدپڑھیں:پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ Tagsپاکستان
---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ قواعد عدالت میں پیش کیے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں شہری ہارون فاروق اور دیگر کی سموگ تدارک سے متعلق شکایات شامل تھیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو سکول اس حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
ویب ڈیسک: لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پرسکول بس پر فائرنگ کردی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا سکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں۔ پولیس کے مطابق سکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
لاہور : لاہور اور پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب سے سکول پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، خصوصی بچوں کے سکولوں میں یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہے گی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی سکولوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔...