لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ 

عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ چار کنال والے اسکولز کو ڈراپ لائنز بنانے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکولوں کی چھٹی کے وقت ایک مکمل ٹریفک پلان ہونا چاہیے۔ اسکول انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر معلوم کیا جائے کہ ان کے چھٹی کے اوقات کیا ہیں۔

عدالت نے تجویز دی کہ اگر ایل ڈی اے اسکولز کی چھٹی کے وقت ٹریفک کو ون وے کر دے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سی ٹی او کے ساتھ بیٹھ کر ٹریفک پلان بنائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پوری دنیا میں لوگ ایک جیسے ہیں، لیکن فرق صرف قانون کے نفاذ کا ہوتا ہے۔ اگر شہریوں کو معلوم ہو کہ قانون کی خلاف ورزی پر سزا ہو گی تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ عدالت نے اسکولز کے لیے پارکنگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ چیف ٹاؤن پلانر کو اس حوالے سے ٹھوس منصوبے کے ساتھ آنا چاہیے۔

لاہور کے نالوں کو کور کرنے کے حوالے سے واسا کے وکیل نے بتایا کہ پورے لاہور کے نالوں کو کور کرنے کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ نالے برسات کے دوران شہر کو بچاتے ہیں، اس لیے انہیں مکمل طور پر کور کرنا مشکل ہوگا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے ٹریفک وارڈنز کے لیے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری پر بھی زور دیا۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ ٹریفک وارڈنز متاثر ہوتے ہیں اور اگر ان کی صحت بہتر ہو گی تو وہ بہتر کام کر سکیں گے جس عدالت نے کہا ہم ہیلتھ الاؤنس کی سمری منظور کرنے کی ہدایت جاری کردیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور کی بہتری میں مختلف اداروں کے کردار کو سراہا اور پی ایچ اے کو میاواکی جنگلات لگانے پر شاباش دی۔ عدالت نے سٹی ٹریفک پولیس کو میچز کے دوران ٹریفک کا بہترین انتظام کرنے پر بھی داد دی۔

وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے آئے کچھ مہمان لاہور کی ترقی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس کورٹ نہیں ہے ورنہ کراچی بھی بہتر ہوتا۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی چھٹی کے کے دوران عدالت نے بتایا کہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار

فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔

چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں چوہے کی انٹری، سائلین خوفزدہ
  • حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 1 گھنٹے کے دوران 3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق