پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور : لاہور اور پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
اب سے سکول پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، خصوصی بچوں کے سکولوں میں یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
فوٹو: فائلبلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور مرطوب ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر 10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح سبی اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔