ایران کو حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیلی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ملک پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا بدلہ خامنہ ای سے لیں گے، وہ بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے فوج کو حملوں میں شدت کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے آج صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے اب تک 50 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی
سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے رات گئے ہی کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور نئی کرایوں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آرٹی ایز) کو فوری طور پر عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔