اسرائیلی وزیردفاع نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایران کی جانب سے بیئرشیبع کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے جرائم کا حساب دینا ہوگا، اسرائیل آئندہ دنوں میں ایران کے اندر اسٹریٹجک نوعیت کے نئے اہداف کو نشانہ بنانا شروع کرے گا تاکہ نہ صرف اسرائیلی ریاست پر منڈلاتے خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے بلکہ ایرانی قیادت کو بھی لرزہ طاری کیا جا سکے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی اعلیٰ قیادت پر حملے کے کسی بھی اقدام سے گریز کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی سفارتی معاہدے کی گنجائش برقرار رہے۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے تازہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح ایران کے دہشت گرد حکمرانوں نے بیئرشیبع میں واقع سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقوں میں شہری آبادی کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ ہم تہران کے ان ظالم حکمرانوں سے اس ظلم کا مکمل بدلہ لیں گے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اس ماحول میں دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات کے تبادلے نے خطرناک محاذ آرائی کا ماحول پیدا کر دیا ہے، جبکہ عالمی برادری ایک نئی ممکنہ جنگ کے خدشے کے پیشِ نظر تشویش میں مبتلا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 تا 8 اگست کا روسٹر جاری
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 سے 8 اگست کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
روسٹر کے مطابق ٹریڈ مارک، فیملی کیسز، رینٹ کیسز، درخواستِ ضمانت اور ملازمتوں سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
روسٹر کے مطابق ساڑھے 11 بجے کے بعد 2 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت جاری رکھے گا۔
اس 2 رکنی بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔