Daily Ausaf:
2025-08-03@21:28:44 GMT

معروف اداکارہ پرفارمنس کے دوران گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران معروف اسٹیج اداکارہ سلک جٹ کو پولیس نے اسٹیج سے ہی گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس گوجرانوالہ نے سلک جٹ کو ایک مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔ اداکارہ کو ڈراما کے دوران اچانک اسٹیج پر آ کر گرفتار کیا گیا جس پر تھیٹر میں موجود ناظرین بھی حیران رہ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلک جٹ کے خلاف درج مقدمے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں تاہم انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔  بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں6 دہشتگرد مارے جاچکے اور3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آرپی او بنوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نیا موڑ، نامزد پولیس اہلکار کا بیان منظرعام پر آگیا
  • سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22ہزار سے زائدغیرقانونی تارکین گرفتار،سعودی وزارت داخلہ
  • معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
  • 9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
  • اداکارہ صبا قمر  کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو میں داخل
  • صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران دل کی تکلیف کا سامنا، ہسپتال منتقل
  • بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • بنگلادیش کی اداکارہ اور معروف یوٹیوبر بھارت میں گرفتار
  • بنوں:پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک،3گرفتار
  • چینی گلوکارہ کی ’بوہے باریاں‘ پر شاندار پرفارمنس، حدیقہ کیانی بھی معترف