آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بارش ہوئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم آزاد کشمیر کے علاقہ کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کوٹلی میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو، جیکب آباد، نوکنڈی 47، موہنجو داڑو، دال بندین، نواب شاہ، سبی، روہڑی 46، پڈعیدن، حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص، سکھر اور ٹنڈو جام میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میدانی علاقوں میں ملک کے بیشتر کے دوران
پڑھیں:
سوات: مٹہ مینگورہ روڈ گزشتہ 3 گھنٹوں سے مکمل بند
عمر خطاب یوسفزئی: سوات میں مٹہ مینگورہ روڈ پر گزشتہ تین گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔