پمپنگ اسٹیشن کی بندش نے کراچی میں پانی کے پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جا سکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ صورتحال کا فوری حل نکالا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 100 ایم جی پمپ ہاؤس سے کراچی کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس کی بندش کے باعث شہر کے کئی علاقے شدید متاثر ہوں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں، کیونکہ بجلی بحال ہونے تک پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے تاحال فالٹ کی نوعیت یا بحالی میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس پر شہریوں میں  تشویش پائی جاتی ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کی بندش نے کراچی میں پانی کے پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ایم جی

پڑھیں:

کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔

مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ