ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم ’ایرو‘ (Arrow Interceptors) کی کمی اسرائیل کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی بحران بننے لگی، جس کی وجہ سے ایران کے جانب سے داغے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن کو گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل کے دفاعی میزائلوں کی کمی کا علم تھا۔ امریکا نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے زمینی، فضائی اور بحری نظاموں سے مدد فراہم کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی طرف سے صرف یہ کہا گیا کہ ہم ہتھیاروں سے متعلق معاملات پر رائے نہیں دیتے۔
دوسری طرف ایران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیل پر زبردست میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور دشمن کے فضائی دفاع کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ایرانی افواج نے یہ حملہ اپنے جاری آپریشن ’وعدۂ صادق سوم‘ کے دسویں مرحلے کے تحت کیا، جس میں اسرائیل کے اسٹریٹجک اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق درجنوں بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرونز مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب فائر کیے گئے، جنہوں نے متعدد اہم عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو بے اثر کرتے ہوئے فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ترجمان نے تل ابیب اور گردونواح کے شہریوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کی تنبیہ بھی جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ، یو اے ای نے ایئرپورٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے کیا اہم فیصلے کیے؟
ایرانی سرکاری خبررساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق حملے کی تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ 9 مراحل کے دوران اسرائیل کو نمایاں جانی اور مالی نقصان پہنچایا جا چکا تھا۔ یہ حملے ایرانی ایرو اسپیس فورس کی قیادت میں کیے جا رہے ہیں، جن میں ڈرونز اور میزائلز بیک وقت استعمال ہو رہے ہیں۔
تازہ حملوں میں خاص طور پر اسرائیلی فضائیہ کے وہ اڈے نشانہ بنائے گئے ہیں جہاں سے ایران پر حملوں کے لیے جنگی طیارے روانہ کیے جاتے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایرانی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ اسرائیل کی جارحانہ صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ آپریشن وعدۂ صادق سوم کا آغاز گزشتہ جمعہ کی شب ’علی ابن ابی طالب‘ کے کوڈ نام سے کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کا مقصد اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں، ایٹمی ماہرین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کا جواب دینا ہے۔
ایرانی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دشمن کے 28 مختلف جنگی طیاروں کو شناخت، تعاقب اور تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایران کے فضائی دفاع نے اسرائیلی ساختہ ایک ’ہرمیس‘ جاسوس ڈرون کو حساس علاقوں کی نگرانی کے دوران مار گرایا۔
مزید پڑھیں: ایران نے شہریوں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، مگر کیوں؟
ادھر اسرائیلی حکومت نے شدید حملوں کے بعد میڈیا پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے پیر کو ایرانی میزائل حملوں کی لائیو کوریج پر مکمل پابندی لگا دی تھی، جس سے صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تازہ فضائی حملوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہو چکی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی دفاعی میزائل امریکا ایران اسرائیل جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی دفاعی میزائل امریکا ایران اسرائیل جنگ دفاعی میزائل اسرائیل کے نے اسرائیل کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان کےساتھ حالیہ جنگ میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے اپنے مگ21 فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ۔
بھارتی دفاعی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ 62 سال کی سروس کے بعد ستمبر 2025 تک اپنے مگ 21 لڑاکا جیٹ طیارے کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، انھیں تیجس جنگی طیارے (ایل سی اے) مارک 1A سے تبدیل کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ مگ21 طیارے کو آپریٹ کرنے والے اسکواڈرن اس وقت راجستھان کے نل ایئر فورس بیس میں تعینات ہیں۔
ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس سال ستمبر تک مگ 21 لڑاکا طیارہ کو مرحلہ وار ہٹاے دے گی انہیں مزید استعمال نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مگ21 ہندوستان کا پہلا سپرسونک جیٹ طیارہ ہے جسے سابق سوویت یونین کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 1963 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا، اس طیارے کو 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جنگ میں بھارت کے تقریباً 5 سے 7 طیارے تباہ ہوئے تھے جن میں رافیل سمیت مگ 29 طیارے بھی شامل تھے، بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد کئی بڑے دفاعی فیصلے کئے ہیں۔
Post Views: 1