20 کروڑ موبائل صارفین ہونے پر 200 خواتین کیلئے مفت موبائل فون
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ—فائل فوٹو
20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگِ میل عبور کرنے پر 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں 200 موبائل فون مفت دینے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔
کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کیا۔
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے 3 دن پہلے فائر وال کو ریاست کی ضرورت قرار دے کر دفاع کیا، آج فائر وال کے سوالات کا جواب دینے اور نام لینے سے بھی گریز کرتی رہیں۔
تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اس وقت سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تیز ترین اور پائیدار انٹرنیٹ ہر شہری کو فراہم کریں، کوشش ہے جلد از جلد اسپیکٹرم کی نیلامی کرائی جائے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ نیشنل فائبرائزیشن پالیسی اورسب میرین کیبلز میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے، 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ طلباء کو فراہم کیے ہیں، خواتین تک اب موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھ رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موبائل فون شزہ فاطمہ ا ئی ٹی
پڑھیں:
خواتین بائیک ریلی، سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا
ویب ڈیسک : جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم ہاؤس سے چوکنڈی تک خواتین کی بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔
ریلی سے قبل قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ خواتین بھی خود مختار ہوں۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی 29 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے، پورے سندھ میں ایونٹس ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ اس جشن میں قومی جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔اس موقع پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کے اچھے امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکال رہے ہیں اور جو لوگ اپنی گاڑی، گھر اچھا سجائیں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے۔