چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں صدی کی بدترین بارشیں، نظامِ زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ضلع ہوائِیجی کو شدید موسمی طوفان اور ریکارڈ توڑ بارشوں نے تاریخ کی بدترین آفت سے دوچار کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ضلع ہوائِیجی میں کئی گھنٹوں کی طوفانی بارشوں کے سبب درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، مکانات منہدم، سڑکیں ناپید اور بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
چین کے سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق بدھ کی صبح واٹر لیول مانیٹرنگ اسٹیشن نے پانی کی سطح 55.
ضلعی حکام کے مطابق طوفان ’وُٹِپ‘ کے ساتھ آنے والی موسلا دھار بارشوں نے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے، ہنگامی بنیادوں پر 68 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ادھر انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد ریسکیو اہلکاروں کو میدان میں اتار دیا ہے، جو متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ فعال کرنے میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔
مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔
Post Views: 2