بجٹ ماضی کی طرح آئی ایم ایف کی ہدایات پر تیار کیا گیا‘ راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے ضلع جنوبی کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ماضی کی طرح آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیاہے، موجودہ اور ماضی کے بجٹ میں کوئی فرق نہیں، ملک میں فوجی اور سول حکومتوں کے تیار کردہ تمام بجٹ عالمی مالیاتی اداروں کی نگرانی میں تیار کیے جاتے ہیںجن میں عوام کے لیے کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، یہ بظاہر الگ لیکن اقتدار کے لیے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی پارٹیوں میں بنیادی فرق نظریہ اور کارکنان کی تربیت کا ہے، دونوں کا موازنہ ہرگز نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں قربانیوں کا ثمر ملنے والا ہے، جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور حق غالب آئے گا۔ ناظم علاقہ ذیشان اور قیم عبرت سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صوبائی حکومت و شہری حکومت نے شہر قائد کو لاوارث بنا دیا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ شہریوں پر چالانوں کی یورپی طرز کی پالیسی نافذ کی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ کرنے سے پہلے حکومت کو کراچی کو کم از کم بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ شہر میں جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹے پھوٹے روڈ، ابلتے گٹر اور بے قابو ٹریفک نظام عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، ایسے حالات میں ای چالان کا نفاذ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔فہیم خان نے بتایا کہ ای چالان کے ذریعے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کو مکمل طور پر مالکان کے نام پر کرانے کی کوئی پالیسی بھی واضح نہیں کی ہے جس کی وجہ شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ فہیم خان نے سوال اٹھایا کہ جب کیمروں کی آنکھ سے گاڑیاں نظر آ جاتی ہیں تو جرائم پیشہ عناصر کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ روزانہ ڈکیتیاں، قتل، اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بڑھ رہے ہیں مگر حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل نہیں بلکہ چالانوں سے آمدنی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سب سے پہلے صاف سڑکیں، پینے کا پانی،بغیر لوڈشیڈنگ بجلی، بہتر ٹریفک نظام، روشنی، صفائی اور امن و امان فراہم کیا جائے۔