ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں 2 نئی سواریوں CG 150 موٹر سائیکل اور اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر ’Icon e‘ متعارف کرا دی ہیں۔ CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے جبکہ Icon e اسکوٹر کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
CG 150 ایک 4-اسٹروک SOHC انجن، کِک اور سیلف اسٹارٹ، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، کروم فینڈرز اور ڈیجیٹل/اینالاگ میٹر کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ اس کا کلاسک ڈیزائن، جدید خصوصیات اور ایندھن کی بچت اسے شہری اور نیم شہری علاقوں کے لیے موزوں بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہونڈا کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی کی بکنگ شروع، آپ بھی ٹیسٹ ڈرائیو کرکے دیکھیں
دوسری جانب Icon e الیکٹرک اسکوٹر، ہونڈا کی EV مارکیٹ میں پہلی پیشرفت ہے جو نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ماحول دوست سواریوں کی طلب پوری کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کی لانچنگ سے ہونڈا نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ہونڈا کا یہ اقدام پاکستانی 2 پہیہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’Icon e‘ اٹلس ہونڈا موٹر سائیکل نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلس ہونڈا موٹر سائیکل نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔