2025-06-19@18:16:06 GMT
تلاش کی گنتی: 29852
«مقبوضہ علاقوں»:
سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات ہوئی ، صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود سفارتی خدمات میں شاندار کامیابیوں پر آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کیا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی محنت، جذبے اور پاکستان کے مفادات کے فروغ میں خدمات کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا صائمہ سلیم کی استقامت اور عزم قوم خصوصاً معذور افراد کے لیے روشن مثال ہے، پاک فوج قومی ترقی میں معذور افراد کی شمولیت و سرپرستی کے لیے پرعزم ہے، اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنی سفارتی سرگرمیوں اور...
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ مشن کی رکن سائمہ سلیم نے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل نے سائمہ سلیم سے خوشگوار اور حوصلہ افزا ملاقات کی، جو بینائی سے محروم ہونے کے باوجود اپنی غیر معمولی ہمت اور لگن سے بین الاقوامی سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں۔ فیلڈمارشل نے ان کی غیر معمولی صلاحیت، انتھک محنت اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مفادات کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔ فیلڈمارشل نے سائمہ سلیم کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی، جو قوم کے لیے، بالخصوص معذور افراد کے لیے، ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے معذور...
جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025ء تک بڑھا دی گئی۔ ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے قواعد سازی پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025ء تک بڑھا دی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت 30 نومبر 2025ء تک بڑھا دی گئی۔ ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے قواعد سازی پر اتفاق کیا گیا، چیئر پرسن نے قواعد سازی کیلئے وسیع البنیاد...
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں پری مون سون ایڈوائزری کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشنگوئی سے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان محکمہ موسمیات اسلام آباد اور ریجنل موسمیاتی مرکز کوئٹہ کی جانب سے پری مون سون ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جس میں 21 جون سے 23 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت انفورسمنٹ یقینی بنانے کے لیے ایل ٹی اوز، آر ٹی اوز اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر نے کاروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بلیک لسٹ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا اور مصنوعات مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی لاہور اور پشاور میں ٹیکس چوری میں ملوث کاسمیٹکس کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کمپنیوں کی مصنوعات کی پیداوار، اسٹاکنگ اور فروخت غیر قانونی قرار دے دی ہیں۔ ایف بی...
سرکاری اعلامیہ کے مطابق 10 جولائی تک متعلقہ اضلاع میں لیویز فورس تمام اثاثے پولیس کے حوالے کریگی، جبکہ 15 جولائی کو کمیٹی چیئرمین اعلیٰ حکام کو بریفنگ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے 13 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری ہوم کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جو 10 جولائی تک اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ، حب، لسبیلہ، گوادر، تربت، پنجگور، واشک، چاغی،...
سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔ رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے، صوبائی بجٹ الفاظ کے گورکھ دھند کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا بھر کے بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے 23 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ بنانے کے لیے کراچی...
پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے درج ذیل رابطہ نمبرز کے ذریعے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔ ہنگامی رابطہ نمبرز: سفارتخانہ پاکستان، تہران +98-21-66-9413-88/89/90/91 (لینڈ لائن) +98-21-66-9448-88/90 (لینڈ لائن) +98 9100 607 658 (موبائل) زاہدان +98 54 33 22 3389 (لینڈ لائن) +98 99129...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) نے صوبے بھر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور ماہرین کے لیے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے، اب ڈاکٹرز، کلنکس، اسپتال اور دیگر ہیلتھ کیئر ادارے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کر سکیں گے۔تفصیلا ت کےمطابق اس اقدام کا باضابطہ آغاز ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری “کلک” (CLICK) پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS) اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کے ساتھ کیا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو مؤثر، شفاف اور...
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں...
سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو میجر جنرل محمد پاکپور کی جگہ کمانڈر تعینات کردیا ہے، جنہیں پاسداران انقلاب کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر نے اعلامیے میں نئے کمانڈر کے تجربے اور خوبیوں کا بھی ذکر کیا ہے، انہیں پاسداران...
اڈیالہ جیل راولپنڈی آنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے 6 رہنماوں کی لسٹ بدھ کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی تھی اور لسٹ کے مطابق ایم این اے شاہد خٹک، مشتاق غنی، محمد اقبال آفریدی، خالد نواز سدھریج، فردوس شمیم نقوی اور علی سرفراز جمعرات کی دوپہر اڈیالہ آئے۔ تاہم انہیں جیل سے تقریبا دو کلومیٹر دورداہگل اور گورکھپور ناکوں پر روک لیا گیا۔ اس دوران سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مختلف مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانتوں پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کسی فرد کو دوسرے کے فعل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، اگر کچھ افراد نے موقع پر جلاؤ گھیراؤ کیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر موجود شخص اس کا ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مختلف مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانتوں پر پراسیکیوشن نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی،...
سٹی42: بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کر دیا۔ 23 جون کو سرکاری ملازم صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ملازموں کے لیڈروں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ سرکاری ملازموں کے لیڈروں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی علی امین گنڈاپور حکومت نے بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے۔ علی امین گنداپور کا پورا بجٹ کھوکھلے الفاظ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
سٹی 42 : وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے خور و نوش سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں چینی کی قیمتوں اور فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیرِ قومی تحفظ خوراک، طارق باجوہ، ایف بی آر، ایف آئی اے کے حکام شریک ہوئے، ساتھ ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 2.5 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کی پالیسی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ چینی کی درآمد کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اس موقع پر ریفائنڈ چینی کی درآمد کا معاملہ ECC میں پیش کرنے کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔حالیہ تجربات کے مطابق چین نے ایک جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو خلائی رابطے اور عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے میدان میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس اب بھی 250 ایم بی فی سیکنڈ تک محدود ہے۔چین کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا یہ نیکسٹ جنریشن سیٹلائٹ عام سیٹلائٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ جدید ہے کیونکہ یہ...
اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں سے کوئی شخص میرے سامنے پیش نہیں ہوا۔ بی وائی سی کا الزام بے بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے عائد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔ اپنے جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بغیر تحقیق کے جھوٹ اور من گھڑت الزامات عائد کئے۔ اس وقت نہ میں وزیر داخلہ ہوں اور نہ ہی میرے پاس کسی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اختیار ہے۔ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکہ کے صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں لنچ پر مدعو کیا اورتقریباً دو گھنٹے کی ملاقات کی۔ پاکستان میں مختلف حلقے اس واقعے کو مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ کچھ اسے ایک غیر معمولی واقعہ اور کامیابی قرار دے رہے ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کرے گا، جبکہ کچھ دیگر حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ بلاشبہ ایک غیر معمولی بات ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار کسی آرمی چیف کو انفرادی حیثیت میں وائٹ ہاؤس بلایا گیا لیکن یہ حقیقت میں ملک میں کمزور سیاسی حکومت اور اصل طاقت کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، رواں سال ملک میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مون سون کا سسٹم گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہو گیا۔ ممکنہ طور پر مون سون کا سسٹم رواں ہفتے کے اختتام سے ملک پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا باعث بننے والی ہوائیں خلیج بنگال و بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں، اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔عدالتِ عالیہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر 26 جون کو سماعت کرے گی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس: سزا کیخلاف بانی کی اپیل اس سال لگنے کا امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹرجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے...
فلائٹ میں تہران میں مقیم سفیروں کے اہل خانہ سوار تھے حالانکہ ان کی تعداد کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ان دونوں ممالک میں پھنسے دیگر ممالک کے باشندے جلد از جلد اپنے وطن واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس بیچ آج ہندوستانی باشندوں کو لے کر دوسری فلائٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ بھارتی حکومت نے ہندوستانی افراد کی وطن واپسی کے لئے "آپریشن سندھو" شروع کیا ہے، جس کے تحت تہران سے نکالے گئے 110 ہندوستانی طلباء کو لے کر پہلی فلائٹ آج علی الصبح دہلی پہنچی تھی۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی...
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔ بدھ کی شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار ہے اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا ہے اس ہی دوران ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹتی ہے اور شدید روشنی خارج ہوتی ہے جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلتا ہے تو ایک آگ کا گولہ جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا...
کشمور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے محرم الحرام سے قبل سندھ کی صورتحال اور پنجاب حکومت کے عزاداروں کیساتھ رویہ پر تنقید کی۔ انہوں نے ایران کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو سنگین جرم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کہا ضلع کشمور، کندکوٹ اور پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال نہایت خراب ہو چکی ہے۔ دن دہاڑے مین سڑکوں پر مسافروں اور بچوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ مین روڈ پر دن دھاڑے بسوں کو روک کر 300 مسافروں کو لوٹا جاتا ہے۔ خواتین کے زیورات...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ و جامعہ مفتاح العلوم کے سرپرست کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو خوب غفلت سے بیدار ہوکر ایران کا ساتھ دینا چاہیئے، کیونکہ یہ حق و باطل کی لڑائی ہے، ایسے میں کوئی بھی فرد لاتعلق نہیں بیٹھ سکتا۔ ایران پر اسرائیلی حملوں پر خاموش بیٹھے رہنا ناقابل فراموش جرم ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا آغا سید محمد سبطین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا آغا سید محمد سبطین جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست اور انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا آغا سید محمد سبطین موسوی سے ایران پر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینٹ میں بجٹ پر بحث جاری،اجلاس میں سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل بھیب منظور کرلیا ہے ، بل متن کے تحت گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے، ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے،جمعرات کو سینٹ کا اجلاس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا جس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا،سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سینیٹ نے...
ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تبادلہ ہو کر آئے ججز کے لیے کوئی وقت مقرر کرنا ہوتا ہے۔ ججز کا تبادلہ جلد بازی میں کیا گیا اور وجوہات بھی...
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، نوٹیفکیشن جاری ذرائع کے مطابق ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں شروع ہو گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول ترکیہ کے دورہ کیلئے کل روانہ ہوں گے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 26 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہو گی۔ کاز لسٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کو اسلام آباد احتساب...
BRUSSELS: یورپی یونین کے 9 ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل آباد کی گئی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئیں بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلاس کے نام جاری خط میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لیکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین...
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں درجنوں صیہونی بستیوں میں بار بار سائرن بجائے گئے، جن میں خاص طور پر جولان کی مقبوضہ شامی پہاڑیاں، طبریہ، عکا، حیفا، قیساریہ اور عفولة شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے جمعرات کے روز دوسری مرتبہ قابض صیہونی ریاست پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے شمالی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ المیادین کے مطابق ایران نے جمعرات کی سہ پہر کو قابض صیہونی ریاست پر پے در پے میزائل حملے کیے، جس کے دوران فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے اور ایک مقام پر براہِ راست حملہ ہوا۔ رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں درجنوں صیہونی بستیوں میں...

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقدہ گیارہ جامع آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی اسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ایسے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی نہیں رکھتے یا مالی وسائل کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔...

اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں،...
ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہوگئی۔ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو ایک سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں جاری 23 ویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 5 پاکستان کے ناصراقبال کو ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ پہلا گیم 7-11 اور دوسرا گیم 8-11 سے ہارنے کے بعد ناصر اقبال نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 8-11 اور 7-11 سے جیت کر مقابلہ سنسنی خیز بناڈالا۔ تاہم، ان کے حریف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 7-11 سے کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عالمی انڈر 23...
اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پی ٹی اے کی جانب سے سبسکرائیرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ر حفیظ الرحمان اور ڈی جی لائسنسنگ پی ٹی اے عامر شہزاد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج پاکستان میں 20 کروڑ صارفین کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔یہ 20کروڑ کنکنش نہیں بلکہ یہ پاکستان کی اسٹرینتھ ہے۔پاکستان کی یوتھ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسپیکٹرم نیلامی جلد سے جلد ہوسکے۔شہریوں کو...
ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ 2 ججز کی جانب سے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد کی جانب سے اختلافی نوٹ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا،...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی ۔ اس کے علاوہ انہوں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں...
کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام...
کراچی: شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ...
راولپنڈی: شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار 21-22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والی 51ویں او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) کے اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے ایوانِ صدر میں ہونے والے اس اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کو مطلوب ترین داعش دہشتگرد ابو یاسر التُرکی پاکستانی تعاون سے گرفتار پاکستانی وفد مشرق وسطیٰ میں...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے درمیان روایتی سفارتی ذرائع سے طے نہیں پائی بلکہ کچھ مشیروں، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد کی غیرروایتی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ایک قومی انگریزی روزنامے کی ر پورٹ کے مطابق فیلڈمارشل اور امریکی صدرکی ملاقات واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق د ن ایک بجے شروع ہوئی اور دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر ردعمل دیا تھا کہ امریکا نے رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ماضی میں پاکستان کے فوجی حکمران — جیسے فیلڈ مارشل ایوب خان، جنرل ضیاء الحق اور...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 19 جون 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا۔اپنی طاقت اوراختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا ہے۔ ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کا م محمد شہبازشریف اورمحمدنوازشریف کے ادوار حکومت میں ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال میں ہی پنجاب کے عوام رل گئے۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو درپیش تمام مسائل جلد حل ہوں گے،سڑکوں و گلیوں کی تعمیر،پانی و گیس جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار حنیف عباسی نے جمعرات کو مسلم لیگ ہاو س اقبال روڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونین کونسل 15 اور 20 کے چیئرمین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔حنیف عباسی نے کہا...

سینیٹراسحاق ڈارکا ازبک وزیرخارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نی21 تا 22 جون استنبول میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بنیان المرصوص میں کامیابی کو امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ،خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور...

دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب
دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدین العلمیہ کے تحت قرآن مجید کے آسان، رواں اور عام فہم اردو ترجمہ “کنزالعرفان” کا سرائیکی زبان میں ترجمہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو اب دعوتِ اسلامی کی معروف ایپ صراط الجنان میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ دعوتِ اسلامی کے جانب سے سرائیکی زبان بولنے والے مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، تاکہ وہ اللہ کے کلام کو اپنی مادری زبان میں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اپنے ایمان و عمل میں مضبوطی لاسکیں۔یہ پراجیکٹ تین سال کی مسلسل محنت...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 20 کروڑ wenews پی ٹی اے شزہ فاطمہ خواجہ فری ڈیٹا فری موبائل فون موبائل فون صارفین وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے فیس بک میں ویڈیوز سے متعلق ایک بڑی اور اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویڈیو شیئرنگ کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب فیس بک پر جو بھی ویڈیو شیئر کی جائے گی، وہ ریلز کے فارمیٹ میں نظر آئے گی چاہے وہ مختصر ویڈیو ہو یا طویل۔اس وقت تک فیس بک پر ریلز اور لمبی ویڈیوز کا الگ الگ شیئرنگ نظام ہے، مگر کمپنی اب ان دونوں کو یکجا کرتے ہوئے تمام ویڈیوز کو ایک ہی انداز میں — یعنی ریلز کی صورت میں پیش کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ فیس بک کا ویڈیو پلیٹ فارم مکمل طور پر ریلز مرکوز ہو جائے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو کے یوم پیدائش پر پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے تیار تھا لیکن ہمارے پاس ویزے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں سکھوں کی مذہبی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ایران کو زیادہ سمجھنے سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکہ صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں یہ تعلقات کی 78سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آۓ اس سے وطنُ عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے، اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اسرائیل کشیدگی، دوطرفہ تجارت، توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے دوران ہوئی، جس کے بعد فیلڈ مارشل نے اوول آفس کا بھی دورہ کیا۔ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک تھے۔ آئی ایس...
سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے ایران اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین اور ایران کے حوالے سے موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودیہ ایئر لائن نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برانڈ ویلیو 1.1 ارب ڈالرز تک پہنچا دی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ یہ سنگ میل عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں کمپنی کی جدت، اسٹریٹجک ترقی اور مسافروں کے مثبت تاثرات کا مظہر ہے۔معروف ادارے ’برانڈ فنانس‘ کی 2025 کی رپورٹ میں اس اضافے کو تسلیم کیا گیا ہے، جس میں برانڈ ویلیو کے تعین کے لیے کاروباری کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی اور صارفین کے تجربات جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔اس کامیابی میں ایئر بس کے ساتھ 105 نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، اسکائی ٹریکس کی جانب سے 2024 کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز، اور پروازوں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے، پاک بھارت تنازعات کی دوبارہ عالمی حیثیت اجاگر ہوئی، ماضی میں ایسی ملاقات کی کوئی مثال نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، یہ تعلقات کی 78 سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات میں...
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر مزید حملے کیے جائیں گے، کیوں کہ صہیونی حکومت ایک ہفتے سے ایران کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کو پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے اڈے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ’اللہ کے فضل سے ہم مسلسل صہیونی قابض حکومت کے کسی بھی ہدف پر حملہ کریں گے، اور ہمارے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہے‘۔ جنرل موسوی نے ایران کے اڈے پر موجود افواج کے بلند حوصلے اور مکمل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے پچھلے چند دن کے دوران اسرائیلی اہداف پر کی گئی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس...

امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا اہم ترین موڑ ہے: خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جس کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امور زیرِ بحث آئے اور پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں تسلیم...
رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا ذرائع نے ایران کے کامیاب حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں مارکیٹوں کے بند ہونے اور شدید اشیاء کی قلت کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق،...
قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے قائمقام چیرمین طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرنمنٹ، ڈی جی ریکوری ، ڈی جی بلڈنگ کنڑول ،ڈی جی پلاننگ،ڈی جی ریسو رس،ہیڈ آف ٹریری،سی ڈی اے، سی ای او ،ایم سی آئی، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں فنانس ونگ سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی فنانشل...
پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے ، فلسطین کے بعد شام، لبنان پر اسرائیل حملہ کرچکا ،ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، پاکستان میں صلاحیت ہے کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کرے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں جو جرم ہوتا تھا آج وہ کلچر بن گیا ہے، کوئی مہذب انسان اب بھتہ دیئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا یہ حالت ہو چکی ہے،...
فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ "سائبر سپورٹ فرنٹ" کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس...
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کرنے والوں میں پارٹی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ احسن اقبال بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ آئینی ترمیم، اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لے لیاڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وفد سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے، ملاقات میں ایم کیو ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال امریکا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ فیچر دراصل گوگل کے جیمنائی لائیو کی طرز پر کام کرتا ہے۔اب صارفین گوگل ایپ کے اندر موجود ایک نئے لائیو آئیکون پر کلک کرکے اپنی آواز کے ذریعے سوال پوچھ سکتے ہیں، اور گوگل نہ صرف ان کا سوال سنے گا بلکہ AI کی مدد سے آڈیو میں جواب بھی دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک کے بعد ایک سوال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، اور چیٹ سیشن کسی دوسری...
پشاور: خیبرپختوںخوا بھر کے بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے 23 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے، صوبائی بجٹ الفاظ کے گورکھ دھند کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے الاؤنس کو مذاق بنا دیا گیا ہے، پنشن اصلاحات ملازمین کو کسی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وزیر مذہبی امور اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔ جدہ میں تعینات ڈائیریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے کہاہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔(جاری ہے) ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو اسلام آباد اور عارف والا بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔بار کے وفود سے ملاقات میں بارز کے مسائل اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے بارز کے نمائندوں کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں...
پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں...
وزیر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کی درخواست پر ہو گی۔ 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں ایرانی وفد کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز جنیوا میں یورپی وفد سے ملاقات کرینگے۔ عباس عراقچی نے ایرانی وزرائے خارجہ، یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب...

نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان،
نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے نئے مالی سال کے آغاز پر راولپنڈی اور مری شہر کی بیوٹیفیکیشن،اپگریڈیشن اور عوامی سہولت کے کے لئے مرتب کردہ منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کے پی ایچ اے کی جانب سے نئے مالی سال میں راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد شاندار منصوبے لائے جا رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹنگ کے اقدامات شامل ہیں،اس...
کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ قائم کر دیا گیا۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کاوشوں سے ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہشات پایۂ تکمیل تک پہنچی ہے۔ مشاکیل کے گورمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جدید لائبریری اور فٹسال گروانڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیا، جس میں رکنِ صوبائی اسمبلی زابد ریکی نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے علاقے کی بارہ ٹیموں کو اسپورٹس کٹس بھی فراہم کی گئی۔ قائم...
اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سیلانی ویلفیئر کے آئی ٹی پروگرام میں شریک طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بنیان المرصوص میں کامیابی دراصل امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ معلوماتی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے، ہماری افواج ایک منظم، پیشہ ور اور باصلاحیت فورس ہے، جو آئین...
سٹی 42 : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رانا ثناء اللہ کو 9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا، جہاں مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا...
آ ستا نہ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دورے کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں صدر شی کی شرکت رواں سال وسطی ایشیا میں چین کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے 10 سے زائد کثیر الجہتی اور دوطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سوسے زائد تعاون کے نتائج حاصل کیے، جن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی اور سیاسی کشیدگی کا شکار رہا، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت نعرے بازی، الزامات اور بدنظمی نے کارروائی کو مفلوج کردیا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، جب کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بھی آوازیں بلند کی گئیں۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی کا بل کیا ہے؟ ایوان میں اس وقت دلچسپ مگر متنازع صورتحال پیدا ہوئی جب حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری ہونے کا تذکرہ شروع ہوا۔ حکومتی ارکان نے...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تین ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے، پاکستانیوں کا ایران سے انخلا جاری ہے۔ میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، ان حملوں سے ایران کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے پاس دفاع کا حق ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل حملوں کو روکیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، ترکیہ، عمان، متحدہ عرب امارات الجیریا، بحرین، برونائی دارالسلام، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت اور لیبیا نے بیان جاری کیا، اسحاق ڈار نے ایران، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور برطانوی وزیر خارجہ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، غیر یقینی صنعتی پالیسیاں صنعتوں کے فروغ میں حائل رہی ہیں۔ ہم ایک مؤثر پالیسی کی بدولت صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتوں کے حوالے سے منعقد کیے گئے اجلاس میں کیا، کہا کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
— فائل فوٹو پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے پاکستان بارڈر کے ذریعے جانے والے پاکستانی پیشگی اطلاع دیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیشگی اطلاع سے بارڈر پر بر وقت کارروائی اور سہولت ممکن ہو سکے گی جبکہ بغیر اطلاع کے بارڈر پہنچنے سے غیر ضروری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری تہران میں سفارتخانے یا زاہدان اور مشہد میں قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔ شہری سوشل میڈیا یا سفارتی دفاتر کے ذریعے پیشگی اطلاع دے سکتے ہیں۔پاکستانی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر خروج...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم عدالتی فیصلوں اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ بینچ اہم آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، اور اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ عدالتی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دیگر سینئر جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کو فی الفور جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر تبصرہ...
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچز کی مدت میں تیس نومبر تک توسیع کردی۔ سب نیوزکے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف عدالتی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچز کی مدت میں تیس نومبر تک توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف عدالتی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔ https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے...