طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھارتی عوام اور نریندر مودی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحات میں انسانی درد سرحدیں نہیں دیکھتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ احمد آباد میں ائر انڈیا کے طیارہ کریش میں بیش قیمت جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا نقصان سرحدوں سے بالاترہے اور ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ میری گہری ہمدردیاں ہیں، ایسے سانحات میں انسانی درد سرحدیں نہیں دیکھتا۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور نوازشریف کی صاحبزادی نے بھی احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
غزہ میں بھوک سے اموات پر پوپ لیو کا اظہارِ تشویش
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھوک سے بے حال غزہ میں فاقے زندگیوں کو نگلنے لگے، بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، روٹی کے ایک ٹکڑے، دال کے ایک قطرے، چاول کے ایک دانے کو ترس گئے، لاکھوں بے بس شہریوں کے لیے کھانے پینے کا سامان نایاب ہوگیا۔ امدادی مراکز کی ویڈیوز نے انسانیت کو شرما دیا، نیتن یاہو کی قابض فوج نے قحط کی صورت حال پیدا کر دی، سمندر میں ناکے لگا دیئے، انسانی امداد بند کر دی، خوراک اور دوائیں لے جانے والی کشتی پر دھاوا بول دیا، امدادی سامان پر قبضہ کرلیا۔ غزہ میں بھوک سے اموات پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔