عرب سائبر ماہرین پر مشتمل "سائبر سپورٹ فرنٹ" کا صیہونی ریاست کیخلاف اعلان جنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ "سائبر سپورٹ فرنٹ" کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس کے ٹیلی گرام چینل پر شائع ہوا ہے، لکھا ہے: "مبارک آپریشن طوفان الاقصیٰ کے تناظر میں اور مقاومت فرنٹ کی حمایت کے لیے، صیہونی ریژیم کے خلاف ایک نیا محاذ کھولا گیا ہے۔" اس فرنٹ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ "غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سائبر سپورٹ فرنٹ کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں امدادی کھیپ روانہ
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں امدادی کھیپ روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔
غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں، اب تک 17امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1,715 ٹن ہے، اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ مجموعی امدادی سامان 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
غزہ کے لیے سامان کی روانگی سے متعلق تقریب میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت فانڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔نائب وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے، الخدمت فانڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان ایران کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم