City 42:
2025-10-04@23:50:02 GMT
حج انتظامات کامیابی سے مکمل، وزیراعظم کی وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان کی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے اس سال حج کے انتظامات کامیابی سے منعقد کرانے پر وزیر مذہبی امور اور پوری وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے اعزازی شیلڈ دی۔
جدہ میں تعینات ڈائیریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو ملاقات میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔\932