او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
استنبول (آئی پی ایس )ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)نے 21 جون کو وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس استنبول میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف خصوصی سیشن ہوگا، جس میں رکن ممالک کی اعلی قیادت شرکت کرے گی۔ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے، جو جمعہ کو استنبول پہنچیں گے۔ وہ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں سے متعلق پاکستان کا موقف واضح طور پر پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سمیت آذربائیجان، ترکیہ، ملائشیا، مصر اور کویت کے اعلی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔مزید برآں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی اتوار کے روز استنبول میں منعقد ہوگا، جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اسلامی ممالک کے مشترکہ ردعمل کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ ایس اے آر کی معاشی کامیابیاں ایک ملک، دو نظام کے فروغ کی تصدیق ہے ، چین اگلی خبرچین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،ترجمان پاک فوج ججز تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار نہیں دے رہے، اکثریتی فیصلہ ، سرفراز ڈوگر قائمقام چیف جسٹس برقرار ،تفصیلات سب نیوز پر ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں!Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: او آئی سی
پڑھیں:
ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ ،سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے،صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وہ اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔