اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے فون پر بات کی۔ جمعرات کے روزمصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال خطرناک ہے۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مصر اس کی مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایرانی جوہری مسئلہ جلد از جلد سیاسی حل کے راستے پر واپس آئےگا۔ وانگ ای نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں حالات اچانک کشیدہ ہو گئے ہیں۔
مصر نے حال ہی میں 20 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جاری کرنے میں پیش قدمی کی اور چین اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وانگ ای نے نشاندہی کی کہ اس وقت عالمی برادری بالخصوص علاقائی ممالک کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اور مزید مستقل اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ چین مصر کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے کو مضبوط بنانے، بات چیت اور مذاکرات کو فروغ دینے اور امن کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔
عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی نے کہا کہ عمان کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ چین نے ہمیشہ انصاف اور بین الاقوامی برادری میں امن کو برقرار رکھا ہے۔ عمان چین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی میں چین کے زیادہ اثر و رسوخ کا منتظر ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور امید ہے کہ عمان اور اسلامی ممالک متحد ہو کر امن اور بات چیت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چین عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط کرے گا اور اقوام متحدہ اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،ترجمان پاک فوج اگلی خبربجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیل کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔
اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔