فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ’سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کو پاک امریکا تعلقات کے 78 سالہ سفر میں ’سب سے اہم موڑ‘ قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان آرمی چیف کو دی گئی دعوت اور ملاقات کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں پاکستان کی حیثیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں نہ صرف پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا بلکہ خطے میں جاری مسائل، بالخصوص پاک بھارت تنازعات کی بین الاقوامی سطح پر اہمیت بھی دوبارہ سامنے لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا
خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو موجودہ ہائبرڈ حکمرانی ماڈل کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین مثالی تعلقات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر وقار اور عزت حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی، بھارت کی سفارتی سطح پر شکست، اور امریکا کے ساتھ باوقار و مؤثر تعلقات کی بحالی، یہ تمام انقلابی کامیابیاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین ہم آہنگ تعلق کا نتیجہ ہیں۔
خواجہ آصف نے آخر میں دعا کی کہ سب سیاسی و عسکری قائدین ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف فیلڈ مارشل کہا کہ
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے شام کی بہتر ہوتی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا اور امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ، فوربز 100 ٹو واچ میں 2 اسٹارٹ اپس شامل
شام کے سفیر نے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیٹر محمد اورنگزیب شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی