کوٹلی کے نوجوان پرندوں کے لیے دانا پانی کا انتظام کیسے کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
شدید گرمی اور جنگلات میں آتشزدگی سے پرندے مرنے لگے تو کوٹلی کے نوجوان نے پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کرنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی ایسی مارکیٹ جہاں پرندے ہول سیل ریٹ پر ملتے ہیں
ان نوجوانوں نے سیاحوں کے پھینکے جانے والے کچرے سے پرندوں کے لیے دانے پانی کا انتظام کیا۔
اپنے گھر کی چھت پر پرندوں کے لیے دانا پانی کے انتظام سے کام شروع کرنے والے راشد الیاس نے اب جنگلات میں سینکڑوں ڈبے لگا کر پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کر دیا ہے۔ اس کام میں وہ سیاحوں کے پھینکے گئے کچرے سے مدد حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: پرندے پالنا صرف شوق نہیں، کاروبار کا بہترین ذریعہ بھی
راشد الیاس کی اس کاوش سے علاقے میں نایاب نسل کے پرندے بھی نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے اکیلے کام شروع کیا لیکن اب ان کی ٹیم میں 10 لوگ ہیں۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر پرندوں کے لیے دانا پانی پرندے سیاحوں کا کچرا کوٹلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرندوں کے لیے دانا پانی سیاحوں کا کچرا کوٹلی پانی کا انتظام پرندوں کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: نجی ہسپتال میں کینسر کے مریض سے مبینہ ناروا سلوک، نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔
واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر سخت ایکشن لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے جبکہ مریض کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔
کینسر کے مریض کو 6 گھنٹے میں 1.17 لاکھ کا بل، ادا نہ کرنے پر موٹر سائیکل رکھوا کر ہسپتال سے نکالا گیا . چند گھنٹوں بعد نوجوان دم توڑ گیا۔
یہ شفاء انٹرنیشنل ہے، جسے "غریبوں کے مفت علاج" کے وعدے پر زمین ملی تھی!@ShifaIntl pic.twitter.com/hvJGlh8jz8
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) August 2, 2025
Post Views: 5