اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع سے صوبائی حکومت نے سوتیلا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دیکر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیے، پنجاب کا کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ مریم نواز کی پالیسیوں بدولت ابتری کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں اور صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی ان کا فرض ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بحال کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم بلاول
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔