بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
مردان (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہودی بستیاں ناجائز ہیں، ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں گے اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فلسطینی آباد کرینگے، افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، 50ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان سڑکوں پر
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔(جاری ہے)
لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے. سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی عمران خان کریں گے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے”ایکس“پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں. زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لئے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشری بی بی کے لیے اپیل جمع کروائی ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشری بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے. زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑنے کے لیے قید کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی.