کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سعید غنی — فائل فوٹو
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست سے نکلنا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے قبرستان بنانے کے لیے زمینوں کی نشاندہی کی ہے۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں پی پی کو مضبوط کریں گے، ہم کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، جہاں الیکشن ٹھیک ہوں گے وہاں عوام کی پہلی چوائس پیپلز پارٹی ہوگی۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، کسی دوسری پارٹی میں ہمت نہیں کہ وہ ایسا کرسکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کےلیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، قومی مفاد کی کسی بھی ترمیم میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ماضی میں فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لیا مگر انہوں نے آخر میں ووٹ نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر اسپیکر آفس میں اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کیے تھے، 27ویں ترمیم کےلیے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتری کے لیے ترامیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، پارلیمنٹ اگر قانون سازی نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی۔