بڑے شہروں کیلئے سیوریج ، نکاسی آب کے نئے نطام کی منظوری ، 15کروڑ افراد مستفید ہونگے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کے لئے پلان فوری طلب کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیوریج کے سسٹم میں بہتری کے لئے سیوریج بائی پاس بنائے جائیں گے اور ڈسپوزل سٹیشن بھی قائم ہوں گے۔ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ واٹر سٹوریج ٹینک میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصدکے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔ صاف پانی میں سیوریج لائن کے مکس ہونے کی شکایات کے ازالے کے لئے پینے کے صاف پانی کی لائن کو مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔ ہر صوبائی حلقے میں 30،30 کلو میٹر روڈز کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے 15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔ سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔ سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔ دوسری جانب مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی انصاف کے عالمی دن پر مریم نواز نے پیغام میں کہا ہے کہ ہر مہذب معاشرے کی بنیاد ہی سماجی انصاف اور مساوات ہے۔ نبی کریم حضرت محمدﷺ نے دور نبوی میں سماجی انصاف کی بہترین مثال قائم کی۔ سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ امیر غریب کی بڑھتی خلیج سے معاشرتی اور سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ بدترین معاشی تفریق کو اب بے مثال مساوات میں بدلنا ہوگا۔ محروم طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پالیسی بنانا ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سماجی انصاف میں سیوریج مریم نواز کے لئے
پڑھیں:
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔
صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، مضبوط جمہوری معاشرے کے لئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔