گلگت بلتستان، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایلمنٹری بورڈ کے متنازعہ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوبارہ نتائج مرتب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ پاسنگ مارکس 40 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔ ایک اختیاری مضمون میں پڑھنے والے طالب علم کو ترقی دی جائے گی۔ ایک لازمی مضمون میں 15 سے زیادہ نمبروں کے ساتھ فیل ہونے والے طالب علم کو پاس کیا جائے گا۔ ایک لازمی مضمون میں 20 سے زیادہ نمبروں کے ساتھ اور ایک اختیاری مضمون میں 15 سے زیادہ نمبروں کے ساتھ فیل ہونے والے طالب علم کو ترقی دی جائے گی۔ اگر کسی طالب علم نے 30 نمبر حاصل کیے ہیں، تو اسے 3 اضافی نمبر سے نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 70 سے 80 فیصد طلباء فیل ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایلیمنٹری بورڈ کے نتائج پر عوام نے سوالات اٹھائے تھے اور طلبہ نے بھی احتجاج کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: والے طالب علم کو کے امتحانات کے کے نتائج بورڈ کے جائے گا
پڑھیں:
شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
’جیو نیوز‘ گریبگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
عطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاپتہ 15 افراد کا اب تک کچھ پتہ نہ چلا۔ گزشتہ روز 4 سیاحوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں
این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح 25 جولائی تک پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
ڈی جی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے۔