کوسٹاریکا(ویب ڈیسک )کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کیخلاف فاک لینڈ جزائر کیلئے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔60سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔

میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔اس دوران انہوں نے صرف 1 اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔

قبل ازیں یہ اعزاز کرکٹر عثمان گوکر کے پاس تھا جنہوں نے اگست 2019ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ترکیہ کیلئے رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:شرارتی بندر نے رشوت لے کر شہری کا موبائل لوٹا دیا، ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں ڈیبیو

پڑھیں:

امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطرکے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ قطر کے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
  • میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط؛ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل