اہلیہ سے طلاق لینے والے بھارتی کرکٹر کیساتھ خاتون کون؟ ٹی وی کیمروں نے مناظر فلمبند کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔
یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔
یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔
میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا گیا۔
بھارتی کرکٹر اور آر جے ایج ساتھ میچ دیکھنے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے اور وہیں سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mahvash (@rj.
دوسری جانب آر جے مہوش نے بھی بھارت کی جیت کے بعد جشن کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں کرکٹر چہل بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریڈیو جوکی مہوش فیشن، فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے وی لاگنگ کرتی ہیں اور ان کے کئی پرینکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ مہوش فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
اسلام آباد میں موجود ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے، پولیس یونیفارم پر لگے کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جانے لگی۔
ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایات پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذیشان حیدر نے اپنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی لئے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے، شہریوں اور ملکی و غیر ملکی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باڈی وورن کیم اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور شفاف بنایا جارہا ہے، افسران اور جوان فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی امور کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذیشان حیدر نے کہا کہ سفارت خانوں، اقوامِ متحدہ کے دفاتر اور دیگر اہم تنصیبات کی سیکورٹی اقدامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے شخص اور گاڑی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، پڑتال کے عمل میں پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
ایس ایس پی سیکیورٹی نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن "پکار-15" پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔