ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔
آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن نواز نے 105 جبکہ سلمان علی آغا نے 51 رنز اسکور کیے۔
میچ میں سینچری اسکور کرنے والے حسن نواز نے کہاکہ پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، بیٹنگ کے دوران مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
حسن نواز نے صرف 44 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور سابق کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم حسن نواز ریکارڈ توڑ دیا سینچری شکست کیوی بولرز نیوزی لینڈ ورلڈ ریکارڈ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم حسن نواز ریکارڈ توڑ دیا نیوزی لینڈ ورلڈ ریکارڈ وی نیوز نیوزی لینڈ حسن نواز
پڑھیں:
عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ تحقیقی رپورٹ نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل موجودگی کی ایک بڑی تصدیق کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کو اُن عالمی شخصیات میں شمار کیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں ان کا نام 11 مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔
“How a Billionaire Felon Boosted Trump’s Crypto” کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا ذکر دنیا کی معروف شخصیات جیسے بائنانس کے بانی سی زیڈ، ٹرمپ فیملی اور نمایاں اماراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا گیا۔ انہیں بلاک چین دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ وہ دنیا کی آزادی کے لیے سفر کرنے والے سفیر ہیں، جو پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرپٹو اور اے آئی ماڈلز کو عالمی سطح پر جوڑنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان دنیا کی تیسری تیزی سے بڑھتی ہوئی کرپٹو معیشت میں شمار ہونے لگا ہے۔ پاکستان ایک منظم اور شفاف مارکیٹ کے طور پر عالمی ایکسچینجز، سرمایہ کاروں اور مائننگ کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بلال بن ثاقب کو سعودی عرب میں ایف آئی آئی کانفرنس کے دوران دیکھا گیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں اور بڑے ٹیک و سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں جے پی مورگن، رپل، گوگل کے سابق سربراہ، ریڈٹ کے بانی اور البانیا کے وزیراعظم جیسی اہم شخصیات شامل تھیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام ٹرمپ، بائنانس اور عرب سرمایہ کاری کے محور کے ساتھ ایک ہی سطح پر آنا محض علامتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔ عالمی سطح پر تسلیم کیے گئے مالیاتی ادارے کی جانب سے یہ اعتراف اس بات کی مضبوط نشاندہی ہے کہ پاکستان اب ڈیجیٹل معیشت کا تماشائی نہیں بلکہ اصول ساز بن رہا ہے، اور بلال بن ثاقب اس تبدیلی کے علمبردار کے طور پر ابھر رہے ہیں۔