چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی انوائرمنٹ اور دیگر سنئیر افسران کے ہمراہ تاجک وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔تاجک وفد نے اسلام آباد میں کی جانے والی ماحول دوست شجرکاری اور پھولوں سے کی گئی لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تاجک وفد نے اسلام آباد میں ہارٹیکلچر کے شعبے میں سی ڈی اے کی کاوشوں میں عملی تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر تاجک وفد نے پاکستان بالخصوص سی ڈی اے کی پرخلوص مہمان نوازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ تاجک وفد نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اسلام آباد کی خوبصورتی کیلئے ماحول دوست شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تاجک ماہرین نے سی ڈی اے حکام کو تاجکستان میں پودوں کی کاشت اور شجرکاری کے حوالے سے اپنے قیمتی تجربات سے آگاہ کیا۔تاجک وفد نے اسلام آباد کے مختلف پارکس اور گرین ایریاز کا دورہ کیا اور شہر کے خوبصورت اور سرسبز و شاداب پارکس کی تعریف کی۔ تاجک وفد نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان دارالحکومت اسلام آباد میں دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری سمیت دیگر ہارٹیکلچر ورک سے انتہائی مطمئن ہیں۔واضح رہے تاجک ماہرین نے سی ڈی اے حکام کو پھولوں کی موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم تجاویز دیں اور سلویا کے پھول کو بہترین قرار دیتے ہوئے اسکی کاشت پر زور دیا جسے انہوں نے خود اسلام آباد میں متعارف کرایا ہے۔ تاجک وفد نے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے تاجکستان کی طرف سے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے بہتر بنانے میں تاجکستان کے تعاون کے عزم کو سراہا۔ملاقات میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو سرسبز و شاداب اور گرین ایریاز کو فروغ دینے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے اور اسلام آباد کی شہر کی خوبصورتی کیلئے ہر سطح پر بین الاقوامی تعاون کو ترجیحی دی جائے گی۔واضح رہے تاجک وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔ ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے نے تاجکستان کے ماہرین کو انکی خدمات پر بطور شکریہ خصوصی طور پر سوونئیرز پیش کئے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے مشروط مالی امدادکا منصوبہ مکمل بی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے.

.. حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ قومی بیانیے کی تشکیل کیلئے قومی پیغام امن کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا لینڈ سکیپنگ اور تاجکستان کے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار