اسلام آباد: خاتون کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.
ملزم نے انسٹاگرام آئی ڈیز کے ذریعے مواد اپ لوڈ اور شیئر کیا, خاتون کے شوہر اور رشتہ داروں کو واٹس ایپ پر مواد بھیجا گیا.
ملزم محمد قاسم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے, ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعدد بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزم شبیر تنولی کو 7 مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ بچیوں نے ملزم کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارے۔
کراچی قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی...
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، ملزم 2016ء سے بچوں اور بچیوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر کے آئندہ سماعت پر پیش رفت ریورٹ طلب کر لی۔
عدالت کے باہر صحافیوں نے ملزم سے سوال کیا کہ ویڈیوز کا کیا کرتے تھے؟ ملزم نے بتایا کہ میں بعد میں ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔