گورا بادشاہ چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا، سویا تھا جب عمران خان نے اسپیکر نامزد کیا، بابر سلیم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا مگر نظام وہی چلتا رہا۔
پشاور اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے انکشاف کیاکہ وہ سوئے ہوئے تھے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی، آج پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، عمران خان قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 1974 میں گورنر کے نوٹیفکیشن کے تحت بننے والے رولز آج تک چل رہے تھے، لیکن اب ہم نے انہیں عوام کی خواہشات کے مطابق ڈھال دیا ہے۔
’ان کے مطابق پہلے اسمبلی میں انگریزی، اردو اور پشتو زبانوں میں اظہار خیال کی اجازت تھی، مگر اب اراکین ہندکو اور سرائیکی میں بھی بات کر سکیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا اور دیگر کے پارلیمانی نظام کو دیکھ کر بہتری لائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اپنے خطاب میں اسپیکر نے یہ بھی کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ کبھی کبھی تلخی بھی ہوئی لیکن اصلاحات کے معاملے میں انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
بابر سلیم سواتی کے مطابق خیبر پختونخوا کا موسم ایسا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کب کلاؤڈ برسٹ ہوجائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی عمران خان گورا بادشاہ نامزدگی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی گورا بادشاہ نامزدگی وی نیوز بابر سلیم سواتی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے 17 سینیٹرز نے ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، تحریک انصاف کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی استعفے بعد میں آئیں گے۔
سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، احتجاجاً کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
اس حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اپنے استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھجوا رہے ہیں جو انہیں سینیٹ میں بھیجیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے خارجہ امور، خزانہ، تجارت اور نجکاری کی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں