سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، 17 لاکھ میں سے 14 لاکھ 46 ہزار صارفین کو بجلی فراہم
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 537 فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم اب تک 14 لاکھ 46 ہزار 604 متاثرہ صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مختلف ڈسکوز کے 17 لاکھ 30 ہزار 100 صارفین متاثر ہوئے تھے، جن میں سے باقی 2 لاکھ 83 ہزار 496 صارفین کے لیے بجلی کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔
فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک کمپنی)
فیسکو کے زیرِ انتظام ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے۔ اب تک 27 فیڈرز مکمل اور 53 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں۔ فیسکو کے 2 لاکھ 2 ہزار 436 متاثرہ صارفین میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 812 کو بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 90 ہزار 624 صارفین کے لیے بحالی کا عمل 14 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
لیسکو (لاہور الیکٹرک کمپنی)
لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 60 مکمل اور 7 جزوی بحال ہو گئے۔ لیسکو کے 73 ہزار 734 متاثرہ صارفین میں سے 67 ہزار 203 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ باقی 6 ہزار 531 صارفین کے لیے بحالی کا عمل 12 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ لاہور اور شیخوپورہ میں بحالی مکمل کر لی گئی ہے۔
میپکو (ملتان الیکٹرک کمپنی)
میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 174 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 5 مکمل اور 165 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ 1 لاکھ 99 ہزار 129 متاثرہ صارفین میں سے 18 ہزار 243 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ پانی اترنے کے ساتھ ہی مزید بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
گیپکو (گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی)
گیپکو کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 مکمل اور 7 جزوی بحال ہو چکے ہیں۔ 7 لاکھ 35 ہزار 987 متاثرہ صارفین میں سے 7 لاکھ 34 ہزار 457 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ باقی 1 ہزار 531 صارفین کے لیے بجلی پانی کی سطح کم ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔
پیسکو (پشاور الیکٹرک کمپنی)
سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ 87 فیڈرز مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ 4 لاکھ 63 ہزار 375 متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 61 ہزار 247 کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔ باقی 2 ہزار 128 صارفین کے لیے بحالی 11 سے 12 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سوات، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بحالی مکمل ہو گئی ہے۔
ٹیسکو (ٹریبل ایریاز الیکٹرک کمپنی)
شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز میں سے 16 مکمل اور 2 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں۔ 31 ہزار 774 متاثرہ صارفین میں سے 29 ہزار 978 کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ باقی ایک ہزار 796 صارفین کے لیے بحالی کا کام 15 ستمبر کی شام تک مکمل کر دیا جائے گا۔
ہیزیکو (ہزارہ الیکٹرک کمپنی)
ہیزیکو کے زیرِ انتظام مانسہرہ میں متاثرہ تینوں فیڈرز مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔
پاور ڈویژن کے مطابق تمام ڈسکوز میں متاثرہ علاقوں کے صارفین کے لیے بحالی کے کام جاری ہیں اور پانی کی سطح کم ہونے پر باقی علاقوں میں بھی بجلی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے متاثرہ صارفین میں سے صارفین کے لیے بحالی فیڈرز متاثر ہوئے جزوی طور پر بحال الیکٹرک کمپنی علاقوں میں بحال کر دی مکمل اور بحالی کا مکمل ہو تک مکمل چکے ہیں بحال ہو
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
ویب ڈیسک : طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے، اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے، اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا، بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔