وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ  ہے، انہوں  3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔

مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ  لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔

اسلام آبادمیں این ڈی ایم اے کے ویئرہاؤس سے امدادی سامان پنجاب روانہ کیا گیا ۔ آج بدھ کو 20 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر روانہ کیا گیاہے یہ سامان پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔

امدادی سامان میں ہیٹرز،فولڈنگ بیڈز /بسترے اوررضائیاں شامل ہیں ۔قبل ازیں 9ستمبرکو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ بھی روانہ کیا جا چکا ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مقامی وئیر ہاوس سے کمبل اور پانی کے کین بھی پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کئے گئے ہیں۔ابھی تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے 1660ٹن امدادی سامان میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور اعسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں ڈی ایم اے پنجاب کے

پڑھیں:

پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
  • مریم نواز شریف، ریکھا گپتا اور اسموگ کا عذاب
  • فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے