پنجاب میں سیلاب؛ نقصان سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی، 42لاکھ سے زائد افراد متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔
دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2190 موضع جات، ستلج میں 651 موضع جات اور راوی میں 1495 موضع جات متاثر ہوئے
ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 21 لاکھ 90 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 404 ریلیف کیمپس اور 488 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 421 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 15 لاکھ 81 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم 90 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 90 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 99 فیصد جبکہ تھین ڈیم 97 فیصد تک بھر چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام پر مشتمل ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں عظمت پور اور گرد و نواح کے دیہات روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم متاثرہ دیہات عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا اور بیٹ چنہ میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی
حکام کے مطابق متاثرہ دیہات میں خیموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹلہ آگر میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا جا رہا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کے لیے ونڈہ اور چارہ بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا سکندر سیلاب متاثرہ وزیراعلٰی پنجاب