صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ چینوٹ سے دریافت ہونے والے 266 ملین میٹرک ٹن آئرن (لوہا) کی آئندہ 2 سے 3 ماہ میں نیلامی کر دی جائے گی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ رکا ہوا تھا، تاہم اب اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں 56 کمپنیوں کے کیس کے دوران ایک جرمن کمپنی یہاں کام کر رہی تھی جس پر کیس بنا دیا گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو 56 کروڑ روپے دینا پڑے جو حکومت نے ادا کر دیے ہیں۔

ان کے مطابق آئرن نکالنے کی فزیبلٹی رپورٹ حکومت کے پاس آ چکی ہے اور جرمن کمپنی اس کو ٹینڈر آؤٹ کرنے کی رپورٹ جلد جاری کرے گی۔ آنے والے دنوں میں اس منصوبے کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

انہوں نے بتایا کہ اٹک میں دریافت ہونے والے سونے کی دوبارہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ نیسپاک کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر بلاک کا دوبارہ تخمینہ لگایا جائے تاکہ مقدار کی تصدیق ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے اندر مکمل رپورٹ موصول ہو جائے گی، جس کے بعد عالمی سطح پر اس کے ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

شیر علی گورچانی کے مطابق ضلع اٹک میں دریافت ہونے والے 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کی حفاظت کے لیے وہاں دفعہ 144 نافذ ہے تاکہ کسی قسم کی چوری یا غیر قانونی سرگرمی نہ ہو۔ خیبرپختونخوا سے چوری کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں مگر اب ان پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹک سونا پنجاب چینوٹ خوشخبری شیر علی گورچانی صوبائی وزیر برائے معدنیات لوہا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹک سونا چینوٹ شیر علی گورچانی صوبائی وزیر برائے معدنیات لوہا شیر علی گورچانی

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق