نیپال میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نیپال میں بدعنوانی، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں شروع ہونے والی’’Gen Z‘‘ ” تحریک کے بعد وزیراعظم کے پی اولی مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث فوج نے سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پیر کے روز شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ، سرکاری دفاتر اور کئی سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔
صدر رام چندر پوڈیل نے حالات قابو سے باہر ہونے پر فوج کو طلب کیا۔ اگرچہ باضابطہ طور پر فوج صرف سیکیورٹی کی بحالی کے لیے تعینات ہے، ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں فوج عملاً ملک کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہے۔
ادھر مظاہرین نئی عبوری حکومت، پارلیمنٹ کی تحلیل، براہِ راست وزیراعظم کے انتخاب اور کرپٹ عہدیداروں کے خلاف کارروائی جیسے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہزاروں نوجوان آن لائن پلیٹ فارمز پر مشاورت کر رہے ہیں کہ مذاکرات میں کس کی نمائندگی ہو اور کن نکات پر بات کی جائے۔ ممکنہ طور پر کٹھمنڈو کے نوجوان میئر اور سابق ریپر بالن شاہ کو عوامی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔نیپال میں مستقبل کے سیاسی منظرنامے پر غیریقینی کی صورتحال چھائی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔