یورپی ایف کلاس چیمپئن شپ میں نشانہ باز اسد واحد کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا پرچم بلند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔
رواں سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔
اسد واحد نے ایف ٹی آر (F-TR) کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 208 عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا جن میں موجودہ عالمی چیمپئن، سابق یورپی چیمپئن اور مختلف ممالک کے نیشنل چیمپئنز شامل تھے۔
مقابلے میں شوٹرز کو 800، 900 اور 1000 گز کی فاصلوں پر نشانہ بازی کے چھ مراحل سے گزرنا پڑا۔ تیز بارش، آندھی اور بدلتے ہوئے ہواؤں کے جھکڑ نے ہر کھلاڑی کے لیے چیلنج کو مزید مشکل کردیا۔
ایسے مشکل ترین حالات میں بھی اسد واحد نے غیرمعمولی حوصلے، تحمل اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 گولیوں میں سے کُل 449 پوائنٹس حاصل کیے اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹاپ تھری میں شامل ہونے سے رہ گئے۔ اسد پانچویں نمبر پر رہے لیکن ٹاپ 5 میں شامل ہونے والے واحد غیر امریکی شوٹر بنے۔
یاد رہے کہ اس قبل اسد واحد 1000 گز کے مقابلے میں سلور میڈل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسد واحد نے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔