سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی:
سونا مزید مہنگا ہونے سے نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 41 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 654 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 3514 روپے فی تولہ مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 201روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید :