خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر40 ہزار روپے مقرر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز


پشاور:خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نےکم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دے کر اعلامیہ جاری کردیا۔

حکومت نے ماہانہ کم سے کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی، صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے ہوگی، رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ میں جولائی کے مہینے میں کم از کم اجرت بڑھاکر ماہانہ 40 ہزار روپے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپےمقرر کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ (مینیمم ویج بورڈ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جب کہ نیم ہنرمند افراد کے لیےکم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیٹ بینک کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف اسٹیٹ بینک کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف حکومت کا صنعتکاروں کو نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے تحفظ دینے کا فیصلہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہے، عاطف اکرام شیخ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا ہزار روپے مقرر خیبر پختونخوا حکومت نے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا