مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہےکہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیں،لیکن اتحاد نہیں ہے، یکےبعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ امریکا نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔
پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ہم نے قائداعظم کی تعلیمات کو نہیں بھلایا، پاکستان نے اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کئے،ہمیں خود کو کریڈٹ دینا چاہیے، ہمیں بھارت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، ہو سکتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ملکر کچھ کریں، آنے والے دنوں میں پاکستان کو خطرہ ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسلم ممالک

پڑھیں:

مغربی یورپ سے ہمیں چیلنج درپیش ہے، قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، مگر امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی توڑ دیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، قطر ہمارا اتحادی ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • مغربی یورپ سے ہمیں چیلنج درپیش ہے، قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، نیتن یاہو
  • اسرائیل کے خلاف 7 نکاتی پلان، عملی منشور
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کوئی رعایت نہں دی جائے؛ قطراجلاس میں مسلم ممالک کا مطالبہ
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب
  • اسرائیل کا تقاریر سے کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں: ایران
  • تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران