موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے، کاشف چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے، کاشف چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے دی جا سکتی ہے، تندور پر روٹی کی قیمت مقرر کی جاتی ہے مگر آٹا ملز مالکان پر حکومت کا کوئی زور نہیں چلتا، آٹے کی قیمت حالیہ دو ہفتوں میں ستر فیصد بڑھ گئی مل مافیا اور ڈیلر حضرات کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا، سارا زور تندور والے پر لگایا جا رہا ہے،موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے،دس دن میں مطالبات منظور نہ ہوئے اور ہمیں مسلسل تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرینگے۔
کاشف چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں مرکزی انصاف نانبائی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور جنرل نانبائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں دو من آٹا نو ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے اگر انتظامیہ سرکاری ریٹ پر حکومت پر آٹے کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتی تو پھر ہم روٹی سرکاری ریٹ پر کیسے دیں، اس وقت نان بائی کمیونٹی کے خلاف کریک ڈاون کے لیے پیرا فورس اور مجسٹریٹ ہر دن جرمانہ کر رہے ہیں، ہمیںبتایا جائے مہنگا آٹا لے کر سستی روٹی کیسے دیں ہمیں مقرر کردہ ریٹ پر آٹے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 سے چار ہزار روپے بڑھ چکی ہے اگر نانبائی پر قانون لاگو ہوتا ہے تو کیا مل والے پر قانون لاگو نہیں ہوتا، موجودہ حالات میں روٹی 25 روپے سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے،آئندہ دس دنوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسائل حل نہیں کرتیں تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے نہیں چاہتے کہ عام آدمی کی روٹی بند ہو لیکن سرکاری ریٹ پر روٹی بیچنا ممکن نہیںاگر حکومت مسائل حل نہیں کرتی اور ہمیں مسلسل تنگ کیا گیا تو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کاشف چوہدری ریٹ پر
پڑھیں:
سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
راجہ شہباز خان نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ میں نے فروری میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم اگر موسمی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں یا سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو متفقہ قرارداد لائیں میں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھا دوں گا۔ مقامی روزنامے کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے 60 دن کے اندر اندر انتخابات ہونے چاہیں، 60 کی آئینی مدت کو دیکھا جائے تو جنوری میں انتخابات ہونے چاہیں تھے تاہم میں نے پھر بھی فروری میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔