نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت سنبھالنے کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کھٹمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سشیلا کرکی نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ فوج نے فسادات اور ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا ہے۔
نیپالی حکومت نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس کو بند کر دیا، جس سے نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہو گئے جنہیں GenZe Revolution کا نام دیا گیا ہے۔ نیپال میں فسادات کے دوران تیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔
احتجاجی تحریک کے رہنماؤں نے بدھ کو عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں مستقبل پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور عبوری حکومت کی قیادت کے لیے سابق چیف جسٹس سشیلا کرکی کا نام تجویز کیا ہے۔ کرکی نے بھی عبوری قیادت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے سابق پی سی بی چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیض راجا کو دعوت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو مشاورت کے لیے ہیڈ افس آنے کی دعوت دے دی۔
مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔