نیپال میں جین زی انقلاب: سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نئی وزیراعظم بننے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کٹھمنڈو: نیپال کی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
گزشتہ ہفتے نیپالی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد نوجوانوں نے احتجاجی تحریک شروع کی جسے "جین زی انقلاب" کا نام دیا گیا۔
مظاہروں کے دوران ملک بھر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔
مظاہرین کی تحریک سے وابستہ رہنماؤں نے فوجی قیادت سے ملاقات کی جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ فوج نے فسادات پر قابو پانے کے بعد امن بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جین زی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔ اسی دوران انہوں نے سوشیلا کرکی کا نام عبوری حکومت کی قیادت کے لیے تجویز کیا جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
سابقہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔