کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ کے ذمہ 31 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق کچھ علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ کی کی عدم ادائیگی پابندی عائد
پڑھیں:
انٹر کے ضمنی امتحانات: مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی عائد
فائل فوٹو۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹر کے ضمنی امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحانی مرکز میں داخلے اور امتحانی مراکز کے دو سو گز کے اندر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی اوقات میں موبائل فون اور برقی آلات کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف غیر ضروری اجتماع، رش اور ہجوم پر سخت کارروائی ہوگی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر نے پولیس کو خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔