بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مجھے موصول ہو چکی ہیں، علی امین نے کہا وہ مجھے استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں، میری علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعلیٰ کو استعفیٰ گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لینے کا مجاز نہیں، علی امین کل سمری کے ذریعے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، کےپی میں جو بھی حکومت بنے گی سب سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،علی امین گنڈاپور نےکہا وہ بانی پی ٹی آئی کےاعتماد تک ہی وزیراعلیٰ تھے،
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل تیسری شکست
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علی امین
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔