کراچی: 7 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے لانڈھی سے اغوا کے بعد قتل کیے گئے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد حاصل ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے سات سالہ سعد علی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، کمسن مقتول کی لاش کئی روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کی شام گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا، جس پر پولیس نے لانڈھی تھانے میں مغوی سعد علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 581 سال 2025 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق پانچ روز کی تلاش کے بعد پیر کی شب لانڈھی نمبر6، 36 بی لال مزار گندی گلی میں کچرا کنڈی سے بچے کی بوری میں بند لاش برآمد ہوئی، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اہلخانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کی موت سر پر وزنی چیز لگنے سے واقع ہوئی، جب کہ مختلف اعضا کے سیمپل کیمیکل معائنے کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ طارق نے کہا کہ لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور مقتول بچے کی نماز جنازہ و تدفین آج ظہر کے بعد ادا کی جائے گی اور پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ سعد 20 روپے لے کر چیز خریدنے کے لیے گیا تھا لیکن واپس نہ لوٹا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا قائم ہے، سعد علی کے اغوا اور بے رحم قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنسی زیادتی کے مطابق سعد علی کے بعد
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔