مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی رکھنا آسان ہے لیکن آداب خریدے نہیں جاسکتے۔ ایک صارف نے کہا ’’کار لاکھوں کی ہے، مگر ٹول ٹیکس دینے کا حوصلہ نہیں!‘‘
کسی نے اسے خوبصورت کار کی ’’توہین‘‘ قرار دیا، تو کئی لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا کی تمام دولت بھی انسان کو حقیقی نفاست نہیں دے سکتی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس حرکت کو امیری کے غرور کے بجائے ’’سستی بدتمیزی‘‘ کی مثال قرار دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر شدید صدمے سے دوچار ہیں، ان کے بھائی کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔ شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کیسنر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کیلئے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت کئی ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔