پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، پرچموں کی بہار، تقریبات کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ 79ویں جشن آزادی کی تقریبات منانے کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے، گجرات، خانیوال، ساہیوال، خوشاب میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، جبکہ جھنگ، وہاڑی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سرگودھا، چکوال میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، اظہر کیانی سمیت دیگر افراد نے جشن آزادی پر خاص طور پر تیار کردہ کئی میٹر طویل پرچم کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقاریب کے انعقاد اور گھروں کو جھنڈیوں اور پرچموں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سکولوں میں بھی مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا میں بھی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد
پشاور:شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔
جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔
قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب چہکان ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ دین اور مشران نے شرکت کی۔
شرکاء نے قیام امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی بین المسالک امن کانفرنس میں شرکت کی، انہوں نے علماء کرام و مشائخ دین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علماء کرام و مشائخ دین کا کردار کلیدی ہے۔
شرکاء نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔