بیوہ خاتون نے یادگار کے طور پر شوہر کی ٹیٹو والی کھال کو کاٹ کر فریم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔
امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔
اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔
ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک مارکر سے نشان زد کی گئی۔ میت کے انتظامات کے بعد ایک ماہر نے اس ٹیٹو کو نکالا اور ایک preservation kit میں محفوظ کرلیا۔
محفوظ کاری کے دورانیے میں تقریباً 90 دن لگے جس کے بعد فریم تیار ہوا اور اینجیلیکا کو اسے وصول کرنے پیغام ملا۔
اینجیلیکا کا کہنا تھا کہ جب ہم محسوس کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے، ہم فریم کو تھام سکتے ہیں اور یہ کسی تصویر سے کہیں زیادہ معنی رکھتا ہے.
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ کنے اسے ہمت اور منفرد خیال کو سراہا۔
دوسری طرف کچھ نے اسے "موت کا عجیب اظہار" یا “چلڈرم کے لیے خوفناک” قرار دیا، اور Angelica کو Jeffrey Dahmer جیسا قرار بھی دیا گیا۔
Angelica نے جواباً کہا:
“اگر یہ آپ کی پسند نہ ہو تو آپ کو مجھے برا محسوس کروانے کی ضرورت نہیں.”
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔ متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ ہے ۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔